Monday, May 25, 2015

حاجرہ ریحان نے کتاب تجویز کی

بچوں کیلئے خاص 
دی سیمرغ اینڈ دی برڈز - The Simurgh and the Birds :
فہمیدہ ریاض نے فرید الدین عطار کی مشہور ِ زمانہ کتاب منطق الطیار (سیمرغ) کا بچوں کے لئے انگلش میں ترجمہ کیا ہے جس کو آکسفورڈ یونیورسٹی نے چھاپ دیا ہے ۔ اس کتاب کی سب سے اچھی بات یہ ہے کے اس میں فرید الدین عطار نے یہ کتاب کیوں لکھی اور کس طرح اس کو مکمل کیا ۔ ۔۔ بچوں کے لحاظ سے بہت ہی اچھے انداز میں بیان کیا گیا ہے ۔ ۔ ۔اس میں ایک ایک پرندے کی تصویر اور اُس نے کس طرح اپنا سفر مکمل کیا اُس کے بارے میں بھی بچوں کے حساب سے بیان کیا گیا ہے ۔ ۔ ۔میرے خیال میں یہ ایک بہت ہی مکمل اور جامع کتاب ہے اور اس کو بڑے بھی پڑھ کر یقیناً بے مزہ نہ ہوں گے ۔ ۔ ۔ اس کے علاوہ اسی طرح کی دوسری کتاب داستان ِ سعدی بھی فہمیدہ صاحبہ نے لکھی ہے ۔ ۔ ۔ آپ کے ہاں بچے ہیں تو ضرور آپ یہ کتب حاصل کر کے اُن کو پڑھائیں اور خود بھی پڑھیں ۔ ۔ ۔کیونکہ یہ ہمارا سرمایہ ہیں اور ان سے ہمیں ہمیشہ کچھ نہ کچھ حاصل ہوگا ۔ ۔ ۔ ۔جیسا کے کتاب میں ہی لکھا ہے :
If you wish to claim your rich inheritance,
Learn the wisdom of your ancestors,
It is the wealth you can not squander away in merely ten days.
۔
اپنی لائبریری کا ایک لازمی جُز اپنے آبا کی کتابوں کا ضرور بنا لیں ۔ ۔ ۔ چاہے آپ پڑھیں نہ پڑھیں مگر اُن کی موجودگی بھی بہت ہے ۔ ۔ ۔ہوسکتا ہے کے آپ کے ارد گرد کوئی ایسا ہو جو پڑھ لے ۔ ۔
ہیپی ریڈنگ !

No comments:

Post a Comment