Monday, May 25, 2015

یہ ننھے پاکستانی: شوکت تھانوی


آج کے ننھے پھول سے بچے کل کے پاکستانی
پاکستان جواں ہوگا جب ان کی ہوگی جوانی
یہ ننھے پاکستانی
آزادی کی گود کے پالے جب کھولیں گے آنکھیں
ان کے لیے آزادی ہوگی جانی اور پہچانی
یہ ننھے پاکستانی
چاند ستارے کا یہ پرچم اور بھی اونچا ہوگا
ان کی عزت اور غیرت کا، ہوگا جب یہ نشانی
یہ ننھے پاکستانی
گود میں لے کر، اپنے بچوں کو یہ ننھے بچے
کہیں گے قائد اعظم تھے اس آزادی کے بانی
یہ ننھے پاکستانی

بشکریہ: غزالہ پرویز 

No comments:

Post a Comment