ایک لکڑ ہارا روز
لکڑیاں کاٹنے جنگل کو جاتا تھا ... اس کی بیوی اسکے تھیلے میں کچھ کچے آلو ڈال
دیتی اور کچھ پانی ساتھ میں دے دیتی .. جب لکڑیاں کاٹتے کاٹتے لکڑ ہارا تھک جاتا
اور اسے بھوک لگتی تو وہ آلو نکالتا اور ابال کر کھا لیتا .
ایک دن بہت سردی تھی . وہ لکڑیاں کاٹتے ہوئے بار بار اپنے ہاتھوں کو گرم کرنے کے لیے رکتا, دونوں ہاتھوں کوپھونک مار کے آپس میں رگڑتا اس طرح ہاتھ گرم ہو جاتے اور وہ پھر سے لکڑیاں کاٹنے لگتا.
ایک بار وہ اپنے ہاتھ گرم کر رہا تھا کہ اسے اپنے قریب بھنبھناہٹ سنائی دی .. اس نے دیکھا تو کچھ بونے تھے جو اسے ہاتھوں پر پھونک مارتے دیکھ کر حیرت کا اظہار کر رہے تھے کہ وہ کیا کر رہا ہے ... لکڑہارے نے انہیں بتایا کہ وہ اپنے ٹھنڈے ہاتھ گرم کر رہا ہے تاکہ ہاتھ سن ہو کر اسکی کلہاڑی اس کے ہاتھ سے نہ چھوٹ جائے.
کچھ دیر بعد اسے بھوک لگی تو اس نے آلو ابالنے کو رکھ دیے ... تھوڑی دیر بعد اس نے ایک آلو کو نکال کے چیک کیا کہ کیا آلو گل گیا ہے.
آلو بہت گرم تھا ... اس نے جلدی سے آلو پر پھونک ماری کہ وہ ٹھنڈا ہو اور اسکا منہ نہ جلادے ...
بونے بہت حیران ہوئے کہ آلو تو پہلے سے گرم ہے پھر اس پر پھونک کیوں ماری. انہوں نے لکڑہارے سے اپنی حیرت کا اظہار کیا .. لکڑ ہارے نے کہا کہ وہ آلو کو ٹھنڈا کر رہا ہے ...
بونے بے چارے یہ کہتے ہوئے چل دئیے کہ عجیب مخلوق ہے اُسی سے ٹھنڈا کرتی ہے اسی سے گرم

پی ایس: بہت پہلے ایک
کہانیوں کی کتاب میں دوسری کہانیوں کے ساتھ یہ کہانی پڑھی تھی ... اب وہ کتاب جانے
کہاں گم کردی
بشکریہ: فدوی
No comments:
Post a Comment