پاک وطن کے پیارے بچوں
ہمدردی کے نغمے لکھو
پیار بھرے تم قصے لکھو
پیار بھرے تم قصے لکھو
پاک وطن کے پیارے بچو!
ملک کی روشن راہیں کھولو
ملک کی روشن راہیں کھولو
یک جہتی کے پھول کھلائو
دھرتی کو گل زار بنائو
دھرتی کو گل زار بنائو
اس میں بچو ! باغ لگائو
اپنے وطن کی شان بڑھائو
اپنے وطن کی شان بڑھائو
بگڑے ہوئے حالات سنوارو
ملک کے تم دن رات سنوارو
ملک کے تم دن رات سنوارو
اپنے وطن کی لاج رکھو
تم
اچھے اچھے کام کرو تم
اچھے اچھے کام کرو تم
دنیا میں وہ کام کرو تم
روشن اپنا نام کرو تم
روشن اپنا نام کرو تم
چمکو گے تم سورج بن کر
روشن ہوں گے تم سے گھر، در
روشن ہوں گے تم سے گھر، در
فخر کرے گی دنیا تم پر
اک دن بنو گے قوم کے رہبر
اک دن بنو گے قوم کے رہبر
کرتے رہو تم محنت بچو!
جاری رکھو تم جہد و عمل کو
جاری رکھو تم جہد و عمل کو
No comments:
Post a Comment