Monday, May 25, 2015

داستانِ امیر حمزہ/ امیر حمزہ کے کارنامے/حمزہ نامہ: نا معلوم



The Adventures of Ameer Hamza
داستانِ امیر حمزہ کا آغاز تقریباً ایک ہزار برس قبل فارس/ ایران میں بطور زبانی داستان گوئی ہوا۔ بعد میں اسے تحریری حالت میں مختلف زبانوں میں ترجمہ کرکے اسلامی دنیا کے مختلف حصوں تک رسائی ہوئی۔ امیر حمزہ کا کردار محمد صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے چچا حضرت حمزہ کی بہادری کے کارناموں سے متاثر ہے ۔ جو اپنے وقت کے بہادر اور جا نباز انسان تھے۔ 
پاکستان میں مقبول جہانگیر نے اسے اردو میں بچوں کے لیے ترجمہ کیا ۔ ان کے مطابق یہ محمود غزنوی کے زمانے میں لکھی گئی پھر لوگوں نے اس میں مزید کہانیاں اور کارنامے شامل کیے جس کے باعث اسکی 46 جلدیں ہوگئیں ۔ لیکن یہ بڑوں کے لیے ہیں لہذہ انہوں نے اسے بچوں کے لیے ترجمہ اور خلاصہ کیا۔ یہ خلاصہ انٹرنیٹ پر بلامعاوضہ کتابی صورت میں دستیاب ہے ۔ پڑھیں اور اپنے بچوں کو بھی پڑھائیں ۔
بس اپنے کمپیوٹر پر دائیں جانب والا تیر کا نشان دباتے جائیں اور صفحے پلٹتے جائیں ۔

No comments:

Post a Comment