Monday, May 25, 2015

سمیرا انجم نے اپنے بچپن کو کچھ یوں یاد کیا

بچپن کے کھیل۔۔بچپن کی یادیں۔
٭ کوکلا چبا کھی:
یہ کھیل بنیادی طور پر لڑکیوں کا کھیل ہے۔ اور لڑکیاں اس کھیل کو بہت شوق سے کھیلتی ہیں۔
طر یقہ کار: اس کھیل میں لڑکیاں ایک گول دائرے میں بیٹھتی ہیں۔ اور ایک لڑکی کے ہاتھ میں ایک کپڑے سے بنا ہوا کوکلا لے کر گاتے ہوئے اس دائرے کے باہر چکر لگاتی ہے۔ اور لڑکیوں کو خبردار کیا جاتا ہے۔ کہ کوئی بھی پیچھے کی طرف نہیں دیکھے گی۔ اس دوران کپڑے سے بنا ہوا کوکلا کسی ایک لڑ کی کے پیچھے رکھا جاتا ہے۔ اگر اس کا چکر مکمل ہونے سے پہلے وہ لڑکی جان جاتی ہے۔ تو وہ کوکلا رکھنے والی لڑکی کے پیچھے بھاگتی ہے۔ اور اُسے کوکلا مارنےکی کوشش کرتی ہے۔ اور جب تک وہ واپس خالی جگہ پر نہیں بیٹھ جاتی وہ اس کا پیچھا کرتی ہے۔ اس طرح یہ کھیل جاری رہتا
٭ آنکھ مچھلی:
یہ کھیل آج بھی بچیوں میں بہت مشہور ہے اور ہمارے علاقے کی لڑکیاں اس کھیل کو بہت شوق سےکھیلتی ہیں۔
طر یقہ کار: اس کھیل میں ایک ٹیم ہوتی ہے اور تین تین لڑکیاں ہاتھوں سے بھاگتی ہے اور جو دو لڑکیاں آخر میں رہ جاتی ہیں پھر ایک لڑکی ان کو بھگاتی ہیں اور جو لڑکی آخر میں رہ جاتی ہے اس پر دام ہوتی ہے کہ اس نے سب لڑکیوں کو ہاتھ لگانا ہوتا ہے جس لڑکی پر دام ہوتی ہے اس لڑکی کی آنکھیں ایک کپڑے سے باندھ دی جاتی ہیں اور وہ لڑکی دوسری لڑکیوں کو پکڑتی ہیں اور جس کو ہاتھ لگ جاتا ہے پھر اس لڑکی کی آنکھوں پر کپڑا باندھ دیا جاتا ہے پھر وہ لڑکی آنکھیں بند کر کے دوسری لڑکیوں کو پکڑتی ہے اس طرح یہ کھیل جاری رہتا ہے۔
٭ اونچ نیچ:
یہ کھیل عموماً گھرکے صحن میں سکول میں یا کسی ایسی جگہ کھیلا جاتا ھے جہاں بھاگنے کی وسیع جگہ ھو
طریقہ کار: اِس کھیل میں ٹیم کا ایک فرد اپنے باقی ساتھیوں کو ہاتھ لگانے یا پکڑنے کی کوشش کرتا ھے جو مقررہ اُونچی جگہوں جیسے سیڑھیاں، بینچ، چارپائی وغیرہ پر چڑھے ہوتے ھیں۔ تو جیسے ھی اُن میں سے کوئی ساتھی ایک جگہ سے دوسری جگہ بھاگ کر جانے کی کوشش کرتا ھے یہ ساتھی اُسے پکڑنے یا ہاتھ لگانے کے لیے دوڑتا ھے اور اگر ہاتھ لگ جائے تو وہ مقابلے سے نکل جاتا ھے اور اِس طرح یہ کھیل جاری رہتا ھے۔
٭ ککلی ککلی: 
یہ دیہاتی بچیوں کا ایک خصوصی کھیل ہے جو وقتاً فوقتاً لڑکیاں شوق سے کھیلتی ریتی ہیں۔
طر یقہ کار: دو بچیاں ہاتھو ں ہاتھ ڈالے ایک دائرے میں گھومتی ہیں اور ساتھ میں یہ بولتی ہیں۔
"
کلکی کلیر دی، پگ میرے ویر دی۔"
٭ چھپن چھپائی:
طریقہ کار: اس کھیل میں پہلے "پگنا" پڑتا ھے جو سب سے آخر میں رہ جاتا ھے اُسے ایک کونے میں جا کر دس تک یا جو بھی تعداد مقرر کی جاتی ھے گنتی گننا پڑتا ھے اِس دوران باقی ساتھی متعین کئے گئے گھر، سکول یا کسی بھی عمارت کے حصوں میں چھپ جاتے ھیں۔ اور وہ گنتی گننے والا یا والی ساتھی اُن کو تلاش کرتا ھے۔ جو سب سے پہلے پکڑا یا پکڑی جاتی ھے اگلی مرتبہ اُسے سب کو تلاش کرنا پڑتا ھے۔ یہ کھیل عام طور پر شام میں یا رات کو کھیلا جاتا ھے۔
٭ اشٹاپو:
یہ قدیم کھیل بھی ہمارے معاشرے کی لڑکیوں کا بہت پسندیدہ کھیل ھے۔
طریقہ کار: زمین پر چاک یا کسی بھی چیز کی مدد سے 6 یا 9 خانے بنائے جاتے ھیں۔ اور ایک اشٹاپو جو کسی ماربل کا ٹکرا، اینٹ کا یا کسی بھی دھات کا ٹکرا ھوتا ھے اُسے پہلے خانے میں پھینکا جاتا ھے اور خیال کیا جاتا ھے کہ اشٹاپو کسی بھی لائن سے نہ ملے اور پھر لڑکی اپنے ایک پاؤں کی مدد سے اُسے دھکیلتے ھوئے دوسرے، تیسرے اور پھر آخری خانے میں لے کر جاتی ھے۔ اور اگر اِس دوران اشٹاپو یا اُس لڑکی کا پاؤں کسی لائن پر آجاتا ھے تو وہ "آؤٹ" ھو جاتی ھے اور پھر دوسری لڑکی کی باری آتی ھے۔
٭ یسو، پنجو:
یہ کھیل لڑکے اور لڑکیوں میں برابر مقبول ھے
طریقہ کار: اس کھیل میں پانچ افراد کا ھونا ضروری ھے جنہیں یسو، پنجو، ہار، کبوتر اور ڈولی کے نام دے دیئے جاتے ھیں۔ پھر سب افراد ایک دائرے کی شکل میں بیٹھ کر اپنے اپنے ہاتھ کی انگلیوں کو کھول کر رکھتے ھیں۔ اور پھر ناموں کو اُن کی انگلیوں پر گنا جاتا ھے۔ اِس طرح جس کسی کا نام آخر میں آتا ھے وہ باہر ھوتا جاتا ھے۔ حتیٰ کہ آخر میں بچ جانے والے غریب کو سب کی مار کا سامنا یوں کرنا پڑتا ھے کہ اپنے ہاتھ جوڑ کر سب کے سامنے باری باری کرنے پڑتے ھیں اور اُس کے ساتھ نہایت بیدردی سے اُسے مارنے کی کوشش کرتے ھیں۔ لیکن اگر یہ اپنے آپ کو بچانے میں کامیاب ھو جائے تو پھر دوسرے کی باری آتی ھے اور ایسے یہ کھیل چلتا رھتا ھے۔
کونسا کھیل سب سے زیادہ مزیدار تھا، آپ بھی کوئی اپنے بچپن کا کھیل شیئر کریں۔

No comments:

Post a Comment