Wednesday, May 27, 2015

سبین کومل کا بچپن




تصویر دیکھ کر آپ سب لوگ سوچ رہیں ہونگے کہ آج سبین کو کیا ہوا۔سکول جانے کی تیاری کرلی۔آج اس تصویر کو دیکھ کر مجھے اپنا بیگ یاد آگیا جو بچپن میں مجھے بڑے بھائی نے لیکر دیا تھا۔۔ ساتھ ہی یہ یاد آیا کہ پہلا خط میں نے کب لکھا تو ہوا یوں کہ بڑے بھائی کراچی گئے تھے تب میں ون کلاس میں تھی بھائی نے کہا کہ سبین خود خط لکھے گی تو اسے بیگ بھجواؤں گا جس کے اوپر گھڑی ہوگی۔ اب یہ تو نہیں معلوم تھا کہ خط لکھا کیسے جاتا ہے خیر بڑی بہن نے لکھوانا شروع کیا خط لکھتے ہوئے کچھ الفاظ غلط لکھے گئے ۔۔اب میں نے اپنی سمجھ کے مطابق کہا جیسا کہ دیکھا ہوا تھا ۔۔۔اکثر ڈراموں میں کسی کو خط پڑھتا دکھاتے تو خط میں لکھنے والے کی شکل دکھائی دیتی تھی اور وہ خط پڑھ رہا ہوتا تھا تو میں نے باجی سے کہا کہ کوئی بات نہیں میں بھائی کو خط پڑھتے ہوئے بتا دوں گی کہ یہاں سے غلط ہوگیا تھا۔۔ بچپن کی بھی کیا باتیں اور یادیں ہوتی ہیں۔۔۔۔

No comments:

Post a Comment