Monday, May 25, 2015

ایک نظم کے کئی روپ: ایک دو تین ۔۔ بھٹو کی مشین

ایک دو تین
بھٹو کی مشین
بھٹو گیا جیل میں
ہم گئے ریل میں
ریل میں کھائے بسکٹ
بسکٹ تھے خراب
ہم نے پی شراب
شراب تھی اچھی
ہم نے کھائی مچھی
مچھی میں تھا کانٹا
۔۔۔ 


کانٹا بہت زور کا
ہم نے کھائی پولکا
پولکا بہت ٹھنڈی
ہم گئے منڈی
منڈی سے لائے بچے
بچوں کو سجایا
دلہن کے پاس بٹھایا
دلہن بہت کالی
ہے بھی نخروں والی
اوپر سے آئی تھالی
تھالی میں پستہ
ہمارے ماموں کا ہو گیا رشتہ grin emoticon

یک تھا لڑکا بڑا شریر
نام تھا اس کا نور نذیر
اک دن اس کا جی للچایا
گاؤں سے چل کر شہر کو آیا
شہر میں آ کر اس نے دیکھا
وہاں کا پیسا۔ گاؤں جیسا
وہاں کا کھمبا۔ ویسا ہی لمبا
وہاں کی روٹی ویسی ہی چھوٹی
وہاں کا ڈھول ویسا ہی گول
وہاں کی بلی ویسی ہی کالی
موٹی موٹی آنکھوں والی
ویسے پودے، ویسے پیڑ
ویسی بکری، ویسی بھیڑ
دل میں سوچا اور پچھتایا
دوڑا دوڑا گھر کو آیا



ایک دو تین
بابے بڈھے کی مشین
بڈھا گیا جیل میں
ہم گئے ریل میں
ریل میں کھائے بسکٹ
بسکٹ تھی خراب
ہم نے پی شراب
شراب تھی اچھی
ہم نے کھائی مچھی
مچھی سے نکلا کانٹا
مس نے مارا چانٹا
چانٹے سے نکلا خون
کردو ٹیلیفون
ٹیلیفون میں گھنٹی نہیں
ہم تمہاری آنٹی نہیں 


سات پتے توڑیں گے
ایک پتا کچا 
ہرن کا بچہ
ہرن گئی پانی میں
پکڑو اسکی نانی کو
نانی گئی جیل میں
ہم بیٹھے ریل میں
ریل کرے چھک چھک
ہم نے کھائے بسکٹ
بسکٹ بہت خراب
ہم نے پی شراب
شراب بہت اچھی
ہم نے مچھلی
مچھلی میں کانٹا
مارو اس کو چانٹا
چانٹا بہت زور کا
ہم نے کھائی پولکا
پولکا بہت ٹھنڈی
ہم گئے منڈی
منڈی سے لائے بچے
بچوں کو سجایا
دلہن کے پاس بٹھایا
دلہن بہت کالی
ہے بھی نخروں والی
اوپر سے آئی تھالی
تھالی میں پستہ
ہمارے ماموں کا ہو گیا رشتہ 



سات پتے توڑیں گے
ایک پتا کچا
ہرن کا بچہ
ہرن گئی پانی میں
پکڑو اسکی نانی کو
Nana guye dilli
Dilli sey laye billi
Billi ney diye buchy
Allah Mia sucheyy smile emoticon


سات پتے توڑیں گے
ایک پتہ کچا
ہرن کا بچہ
ہرن گۓ پانی کو
پکڑو اسکی نانی کو
نانی گئ جیل میں 
ہم بیٹھے ریل میں
ریل کرتی چھک چھک 
ہم نے کھاۓ بسکٹ
بسکٹ بڑے خراب
ہم نے نہیں پی شراب
شراب میں کانٹا
امی نے مارا چانٹا
چانٹے سے نکلا خون
کر دو ٹیلی فون
ٹیلی فون کی گھنٹی نہیں 
ہم تمہاری آنٹی نہیں 
آنٹی کو بلاؤ
حلوہ پوری کھلاؤ
حلوہ پوری میں مسالہ نہیں 
ہم تمیاری خالہ نہیں 
خالہ کو بلاؤ
چڑیا گھر دکھاؤ 
چڑیا میں ہاتھی نہیں 
ہم تمہارے ساتھی نہیں 
smile emoticon smile emoticon

ایک پنجابی کی 
الڑ بلڑ باوے دا 
باوا کنک لیاوے گا
باوی بہہ کے چھٹے گی 
سو رپیہ وٹے گی
سو رپیہ کھوٹا
اودا لینادہ لوٹا 
لوٹے چ پانی 
ماں تیری رانی 
پیو تیرا راجہ 
سونے دا دروازہ 
چاندی دیاں پوڑیاں 
ستے پیناں گوریاں 
ایک پین کالی 
او ہی کرماں والی 



چھم چھم چھم 
املی چوس 
سٹّہ گلاب کا
موتیا چوس 
بچہ بچ
پنجابی بیٹا پانی بھرے 
ھندو مسلمان ، سب کو سلام 
حلوائی کا حلوہ
جلوہ دیکھنے جائیں گے 
بھائی کی دلہن لائیں گے 
بھائی کی دلہن کالی 
جرمن کی تھالی
تھالی میں موتی
چمکے تیری چوٹی
آج نہیں ، کل نہیں
پرسوں جمرات ھے
بھائی کی برات ھے 
بھائی آئے ھنس کے 
چانٹا مارا کس کے


چھم چھم چھم
آٹھ آنے کی چھالیہ
آٹھ آنے کا پان
چل میرے گھوڑے ہندوستان
ہندوستان کی پہلی گلی
اس میں رہتا شوکت علی
شوکت علی کے گولی لگی
ساری دنیا رونے لگی
روتے روتے بھوک لگی
کھالو بیٹا مونگ پھلی
مونگ پھلی میں دانا نئیں
ہم تمارے نانا نئیں
نانا گئے دلی
دلی سے لائے بلی
بلی نے دئے دو بچے
اللہ میاں سچے
سچے سچے جائیں گے
بھائی کی دلہن لائیں گے
بھائی کی دلہن کالی
سو نخروں والی
ایک نخرا ٹوٹ گیا
بھائی کا منہ روٹھ گیا


چھم چھم چھم 
میرا ٹوٹ گیا بٹن
امی ماریں گی
ابو ڈانٹیں گے
نیچے بھیا کی دکان
اوپر بھابی کا مکان
بھیا دیتا ہے اذان
بھابی پڑھتی ہے نماز
اللہ اکبر...

کاکا پٹاکا 
چھلیاں دا راکھا
چھلیاں نو پے گ
ۓ چور
کاکا پجیا اپنی ماں دے کول 

No comments:

Post a Comment