بچپن کی لڑائیاں...
"سب بچوں کی طرح ہم بھی شرارتی تھے پر ذرا کم کم.. پر پنگے سب
کرتے تھے.. جن کی وجہ سے آپسی چھوٹی چھوٹی لڑائیاں بھی ھوجاتیں.. اور بعض اوقات
دلچسپ صورتِ حال بن جاتی..
معاملہ یوں تھا کہ ہم تین گھر جو ساتھ ساتھ تھے.. کے سب بچوں کی آپس میں دوستی تھی.. اور اکثر ایک ساتھ کھیلتے تو اختلاف اور پھر جھگڑا لازمی سی بات ھے تو اصول کچھ یوں تھا کہ اگر تو لڑائی کسی کے ساتھ ھوگئی تو دونوں طرف سے کوشش ھوتی کہ تیسرے گھر کے بچوں کو جا کے اپنے ساتھ ملا لیا جائے.. اور جن سے لڑائی ھوئی ھے اُن کا بائیکاٹ کردیا جائے.. تو کبھی ہم اکیلے رہ جاتے اور کبھی دوسرے بھی.. کچھ دن کی خاموشی کے بعد معاملہ بڑوں تک پہنچتا تو ہم بے دلی سے (اندر سے لڈو پھوٹ رہے ھوتے) احسان جتا کر صُلح کرلیتے اور پھر جو غیرحاضری میں کام کئیے ھوتے ایکدوسرے کو بہت شوق سے دکھاتے.. اور یوں لگتا کبھی جھگڑا ھوا ہی نہیں.. اب تو بس اُن دنوں کی پرچھائیاں رہ گئی ہیں.. کاش وہ دن پھر سے آجائیں.. بزم کے ہفتہ اطفال نے یہ یادیں بھی تازہ کردیں... 😊

بچے آج کل کے...
" میں بچوں
کو جب بھی گھمانے لے جاتا ھوں وہ مختلف جھولوں کے ساتھ "ڈریگن" اور
"5d موشن رائڈ" ضرور لیتے ہیں.. جبکہ میں ان جھولوں سے ہمیشہ بہت
گھبراتا ھوں.. بچے ہمیشہ ساتھ بیٹھنے پہ اصرار کرتے ہیں پر میں نہیں بیٹھتا..
ایک دفعہ میری چار سالہ بھتیجی مجھ سے پوچھنے لگی کہ چاچو آپ کے نام علی کا مطلب اللّہ کا شیر ھے نا ؟ میں نے کہا بالکل.. تو پوچھا شیر کسی سے نہیں ڈرتا نا ؟ میں نے کہا ہاں نہیں ڈرتا.. تو آگے سے سوال آیا پھر آپ ڈریگن پہ بیٹھنے سے کیوں ڈرتے ہیں...؟ اور میں لاجواب ھوگیا..."

علی عمر
No comments:
Post a Comment