ہمارے بھی بچپن کی یہ کہانی ہے ۔۔۔ اور وہ چاند کی بڑھیا والی
بھی۔۔۔۔ کیا کیا کہانیاں ہوتنی تھیں۔۔۔ ہمارے گھر میں ہمارے ٹریکٹر کے ڈرائور کی
بیوی ہم کو ایسے ایسے انداز سے چیزیں بتاتی کہ بس ہم سوچتے ہی رہتے۔ وہ سائینس کی
باتیں بتاتی نظام انہضام کے قصے کہ پمارے اندر بھی ایک موٹر لگی ہے ہاہہاہاہہا۔۔۔
وہ کہتی کہ یہ جو ناف ہے یہ ہمارے پیٹ پر ڈھکن ہے پہلے ییٹ کھلا ہوتا تھا جو چاہے
اس میں رکھ دو۔۔ ایک دفعہ ایک لڑکی کی شادی ہوئ اسکا میاں بڑا ہی اچھا تھا امیر
تھا ۔۔ جب وہ شادی کے بعد اپنے میکے آئ تو چونکہ وہ غریب تھے تو گھر میں بس اتنا
ہی گوشت تھا کہ داماد کو کھانا دے سکیں ۔۔۔ اب جب کھانا دیا جانے لگا تو لڑکی
بہانے سے اٹھ گئ اور داماد نے کھنا کھایا۔۔ لڑکی نے اندر جا کر ساگ سے روٹی کھا لی
۔۔ اور کہا میں نے امی کے ستاھ کھانا کھایا ہے ۔۔ اب جب انکے جانے کا وقت ہوا تو
رستے میں میاں نے پوچھا تم نے کیا کھایا اس نے کہا جو ُآ نے کھایا ۔۔ لیکن میاں کو
معلوم ہوگیا وہ کچھ چھپا رہی ہے تو اس نے کہا ڈھکن اٹھا کر دکھاؤ ۔۔ اب حقیقت
سامنے آگئ تب اس لڑکی نے اللہ سے دعا کی کہ اللہ اس کو بند کردو ۔۔تب سے ڈھکن بند
ہے ۔...
No comments:
Post a Comment