Monday, May 25, 2015

بھائی بھلکڑ



دوست ہیں  اپنے بھائی بھلکڑ
باتیں ساری اُن کی گڑبڑ
راہ چلے تو رستہ بھولے
بس میں بیٹھے بستہ بھولے
ریل میں جب یہ حضرت بیٹھے
پہنچے چار اسٹیشن آگے
ٹوپی ہے تو جوتا غائب
جوتا ہے تو موزہ غائب
پیالی میں ہے چمچہ اُلٹا
پھیر رہے ہے کنگھا اُلٹا
دوڑ پرے گے چلتے چلتے
چونک اُٹھے گے بیٹھے بیٹھے
سودا لے کر دام نہ دیں  گے
دام دئیے تو چیز نہ لیں گے

نیچے دئے گئے لنک پر اسے سُن بھی سکتے ہیں

No comments:

Post a Comment