میری روزانہ کی آئس
کریم .. اور ڈیڈی
ڈیڈی رات کو اکثر دیر سے آتے تھے ...مجھے بہت دیر سے انتظار ہوتا
تھا کہ ڈیڈی آئیں گے تو آئس کریم کھانے جائیں گے .. ڈیڈی جب آتے تو وہ کھانا بعد
میں کھاتے سب سے پہلے مجھے پیار کرتے پھر الماری میں سے اپنی پسند کا میرا ایک
فراک نکالتے .. اس کی ایک ایک چُنٹ کو تہہ لگا کر اچھا سا استری کرتے اور پھر امی
مجھے تیار کرتیں میچنگ جوتا میچنگ ربن بالوں میں باندھ دیتیں .. اور پھر میں ڈیڈی
کے آئس کریم کھانےجاتی ... واپسی پہ میں راستے میں ہی سو جاتی ..اور ڈیڈی مجھ سے
کھیل نہ پاتے ... اگلی رات ڈیڈی دوبارہ آتے ہی مجھ پیار کرتے اور اور فراک استری
کرتے ہوئے مجھ سے وعدہ لیتے رہتے کہ واپسی پہ سو تو نہیں جاؤ گی .
بچیوں کا کھیل
گڑیا کے کھیل ...گڑیا کے کپڑے سینے ..گڑیا کی شادی ایک بہت مزے کا
کھیل ہوتا تھا ... چھوٹا سا پلنگ اور صوفہ سیٹ ملتا تھا وہ گڑیا کے جہیز کے لیئے
منگوایا جاتا ...امی سے کپڑے سلوائے جاتے یا خود ہی ٹیڑھے میڑھے سی لیتے اور پھر
خالہ کی بیٹی کا گُڈا ہوتا اور میری گڑیا .. وہ لوگ بارات لے کے آتے .. بارات کے
لیئے میٹھے چاول بنواٰے جاتے اور پھر ڈھولک بھی بجائی جاتی .. بہت مزے کا کھیل تھا ...
لبنی طاہر
No comments:
Post a Comment